ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال : گھر میں لگی آگ سے پھٹ گیا رسوئی گیس سلینڈر - لاکھوں روپے کا ساز وسامان جل کر خاک

بنٹوال : گھر میں لگی آگ سے پھٹ گیا رسوئی گیس سلینڈر - لاکھوں روپے کا ساز وسامان جل کر خاک

Fri, 20 Jan 2023 22:38:36    S.O. News Service

بنٹوال،20/ جنوری (ایس او نیوز) مانی میں کاپیکاڈ کے پاس جنتا کالونی کے ایک گھر میں آگ لگ گئی، جس  کے بعد رسوئی گیس سلینڈر دھماکہ سے  پھٹ گیا اور لاکھوں روپے مالیت کا ساز و سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔
    
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق راما پجاری نامی شخص کے گھر میں آگ اس وقت لگی جب اس کی عمر رسیدہ ماں گھر کو تالا لگا کر کہیں باہر چلی گئی تھی ۔ آگ بھڑکتے دیکھ  کر آس پاس کے لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش شروع کی اور فائر بریگیڈ کو اطلاع بھی کر دی ۔ اسی دوران گھر میں موجود دو میں سے ایک گیس سلینڈر دھماکہ سے پھٹ پڑا اور آگ بجھانے میں لگے ہوئے لوگ بال بال بچ گئے ۔ البتہ کنہی نامی ایک شخص زخمی ہوگئے ۔
    
پتور اور بنٹوال سے آئے ہوئے فائر انجنوں کے عملہ نے بڑی مشقت سے آگ پر قابو پالیا ۔ گھر کے ساز و سامان کے علاوہ دستاویزات بھی اس آگ میں جل کر خاک ہوگئے ۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوئی ۔ وٹل پولیس اسٹیشن کے افسران نے جائے وقوع پر پہنچ کرمعائنہ کیا ۔


Share: